Swat

مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف کل شٹر ڈاؤن ہوگا، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی کل 28 اگست کو مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا، جو زیر صدارت ڈویژنل صدر عبدالرحیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر اور باجوڑمیں تاجر رادری مکمل ہڑتال کریں گے اور مہنگائی اور بلوں میں اضافے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جماعت اسلامی سوات کے صدر انوارالحق، سوات چمبر آف کامرس کے صدر راحت علی خان،سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر نسیم الرحمان نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں