Swat

خوازہ خیلہ،خواتین کے قتل کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ میں خواتین کے قتل کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف سول سو سائٹی نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”بہن کو انصاف دو“، ”بیٹی کو انصاف دو“، ”بیوی کو انصاف دو“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تحصیلِ خوازہ خیلہ اور سوات میں خواتین کے قتل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کے قتل کو خود کشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔ سوات پولیس بھی ان وارداتوں پر خاموش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس تمام واقعات کی تفتیش کرے اور قتل شدہ خواتین کی قبروں کو کھول کر پوسٹ مارٹم کیا جائے۔ بے گناہ اور معصوم خواتین کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو پھر سوات کی ہر تحصیل کی سطح پر بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں