Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داود جان نے پودا لگا کر یونیورسٹی میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ARI ڈاکٹر ایاز نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ پودا لگانے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر داود جان نے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال میں دو دفعہ شجر کاری ہوتی ہے، جس میں ہزاروں پودے لگائے جاتے ہیں جو کہ بہترین روایت ہے۔ آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات کے چیئرمین، اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں