Swat

این سی پی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خبردار کیا ہے کہ این سی پی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور ٹیکس کے نفاذ کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔کسی کو ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ٹی آئی حکومت میں بھی ایپکس کمیٹی میں اس طرح کا ایک فیصلہ ہوا تھا جو عوامی مزاحمت کے بعد واپس لیاگیا۔ جلد ہی ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبران کا قیام عمل میں نہیں آتا، اس وقت تک اس طرح کے احکامات قابل عمل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں