Swat

پی کے7 سوات، 13 امیدوار قسمت آزمائی کر نے جا رہے ہیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے7 میں اس دفعہ عام انتخابات میں 13 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ اس حلقے میں اصل مقابلہ آزاد امیدوار (تحریکِ انصاف) سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، اے این پی کے شیر شاہ خان، پیپلز پارٹی کے مختیار رضا خان، تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین کے حبیب علی شاہ، جے یو آئی کے شاہی نواب، ن لیگ کے تلاوت خان اور جماعت اسلامی کے ریاض احمد کے درمیان ہوگا۔ اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 171680 ہے جن میں 93361 مرد اور 78319 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات کے لئے اس حلقہ کے لئے 115 پولنگ سٹیشن اور 380 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ نئی مردم شماری کے بعد یہ سوات کا نیا حلقہ ہے۔ اس حلقہ پر 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر امجد علی نے 24239 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرے نمبر پر اے این پی کے شیر شاہ خان نے10275 اور نن لیگ کے حبیب علی شاہ نے9977 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں تحصیل بابوزئی کے کچھ علاقے اور تحصیل بریکوٹ کے تمام علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں