Swat

ملم جبہ، خپل کور فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کو اسکینگ کی تربیت دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں کے لئے سیمسن گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے ملم جبہ اسکی ریزورٹ میں 3 روزہ اسکینگ سیکھنے کا انعقادکیا گیا، جس کا مقصد بچوں کو ایڈونچر اور کھیلوں سے محبت کو فروغ دینا تھا۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز اسکینگ انسٹرکٹر ڈیل اینڈریوز کی ماہرانہ رہنمائی میں بچوں نے جوش و خروش سے اسکینگ کو سیکھا۔ ٹرینر کی جانب سے بچوں کو سکینگ کے بنیادی اصول،پہننے کا طریقہ،بریک لینا اور دیگر مہارتیں سکھائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں