Swat

پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے سامنے برسوں پرانے درخت کو نامعلوم افراد نے کاٹ لیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ سیدو شریف روڈ پر پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج کے سامنے مین روڈ پر برسوں پرانے درخت کو نامعلوم افراد نے راتوں رات کاٹ دیا۔ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے اس پرانے اور سایہ دار درخت کو کاٹا اور ساتھ لے گئے۔ یہ درخت کئی برسوں سے اس جگہ پر تھا جس کی وجہ سے اس کے سایہ میں راستے میں آنے جانے والے لوگ گرمی میں کچھ دیر وہاں آرام کیا کرتے تھے ۔ سول سو سائٹی کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔