سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف مقامات پر بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بند کرکے شدید احتجاج کیا ۔ خوازہ خیلہ، مٹہ، فتح پور اور دیگر مقامات پر لوگوں نے سڑکیں بند کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور وولٹیج بھی انتہائی کم ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ناروا لوڈ شیڈنگ کو بند نہ کیا گیا، تو وہ پیسکو دفاتر کا گھیراؤ کریں گے
