سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) قوم پرست رہنما محمد اقبال عیسیٰ خیل ایڈووکیٹ المعروف خوگ داانتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جنازو جمات مینگورہ میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اقبال عیسیٰ خیل قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی اور قوم پرست تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔ پختونوں پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے اور احتجاج کرتے تھے۔ ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ طاہر آباد بنڑ مینگورہ میں کی جارہی ہے۔
Swat
