(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کی ہر دل عزیز شخصیت اور چیئرمین ویلج کونسل چپریال کو تحریک انصاف کے حق میں تقریر کرنے پر سوات پولیس نے چرس کے جعلی مقدمہ میں گرفتارکرلیا۔ گذشتہ روز چیئرمین عمران خان المعروف سوات خان نے تحریک انصاف کے حق میں تقریر کی تھی، جس پر پولیس اور دیگر اداروں نے ان کو دھمکیاں دیں۔ گذشتہ روز جب وہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر جارہے تھے، تو پولیس نے ان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا اور بعد میں ان کو معلوم ہوا کہ ان کے خلاف چرس رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
