Swat

سیدو تدریسی ہسپتال،روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو تدریسی ہسپتال میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج 13 تاریخ ہے اور ان کو تنخواہ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ان کوہسپتال کا مستقل عملہ حقیر نظروں سے دیکھتا ہے اور دوسری جانب ان کی تنخواہ 32 ہزار روپے ہے مگر ان کو25 ہزار دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی پوری تنخواہ بروقت انہیں ادا کی جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں