(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کے تحت ارکان کی تربیت گاہ کا انعقاد الخدمت مینگورہ میں ہوا۔ تربیت گاہ کا مقصد موجودہ دور کی چیلنجز کے پس منظر میں ارکان کی تربیت کرنا تھا۔ ناظمہ صوبہ عائشہ سید نے ارکان کی انفرادی رپورٹ کا جا ئز ہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر کے تقا ضوں کو سمجھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں اور کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حالات کا رُخ موڑیں۔ امتِ مسلمہ اور درپش خطرات پر ڈاکٹر کلثوم نے ورکشاپ کرائی جبکہ صابرہ شاکر اور ہما شاکر نے ارکان کی حیثیت، ذمہ داری اور کردار پر ارکان کو بریفنگ دی۔تحریک رکنے نہ پائے اور جمود کا شکار نہ ہو، اس پر عاطفہ نے ٹریننگ دی۔ ناظمہ ضلع رابعہ پائندہ نے اپنی ذات کی اصلاح، تربیت اور منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کی مثال جماعت کے ستون کی سی ہے۔ اسلئے ارکان اپنی ذات کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں۔
Swat
