Swat

واپڈا ایمپلائز یونین سوات کا ایس ڈی او گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واپڈا ایمپلائز یونین سوات ڈویژن نے بٹ خیلہ میں پیسکو کے ایس ڈی او عبدالناصر کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ایس ای مجاہد خان، عمر واحد صدر سوات ون ڈویژن، رفیع اللہ صدر سوات ڈویژن نے کہا کہ پیسکو تمام نادہندہ صارفین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہیں۔ گذشتہ روز ایس ڈی اُو نے 27 لاکھ سے زائد طویل واجبات پر جب جوڈیشل کالونی بٹ خیلہ میں کارروائی کرنا چاہی، تو ان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے فوری طور پر ایس ڈی او کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں