(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب نے دفعہ 144 کے تحت مہوڈنڈ جھیل کالام میں ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات/ تجاوزات اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کی ہے، جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم 60 دنوں کیلئے نافذ العمل رہے گا۔ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہوڈنڈ جھیل کالام میں متعلقہ محکموں کے کسی اطلاع یا منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ مہوڈنڈ جھیل کالام میں ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات پر پابندی لگانا ناگزیر ہے، تاکہ جھیل کے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ محفوظ جنگلات کی اراضی کو بھی محفوظ رکھا جاسکے، جس کیلئے مہوڈنڈ جھیل ضلع سوات کے قدرتی حسن کو تحفظ فراہم کر نا ضروری ہے، تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی تباہی سے بچا جاسکے۔
Swat
