(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ پبلک ہیلتھ سوات کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کالونی صرف پبلک ہیلتھ کے ملازمین کے لئے ہے جس کے مکان پر دوسرے محکمہ کے اہلکاروں نے قبضہ کیا تھا۔ اب اس محکمہ کے اہلکاروں نے جب کالونی میں دوسرے گھر پر قبضہ کیا، تو پبلک ہیلتھ کے ملازمین نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر قبضہ کرنے والے محکمہ کے اہلکاروں نے پبلک ہیلتھ کے پچاس سے زائد افراد پر تھانہ سیدو شریف میں ایف آئی ار درج کی اور درجنوں ملازمین کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹی ایف آئی آر ختم کرکے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور کالونی کے دونوں گھروں کو خالی کیا جائے۔
Swat
