(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ منڈل ڈاگ میں ڈائنا گاڑی کا بریک فیل ہونے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔چارباغ کے علاقہ سنگوٹہ میں موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ گل جبہ میں فلائنگ کوچ اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔چارباغ کے علاقہ الہ آباد میں موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ کوٹلئ میں موٹر سائیکل گرنے سے سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔بریکوٹ کے علاقہ شینگردار میں دو سوزکیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے جن میں سکول کے بچے بھی شامل تھے۔
