(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں شوہر نے بیٹے سے مل کر بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمران خان نے اپنے بیٹے ابرار کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئی۔ رحیم آباد پولیس نے ملزم باپ بیٹے کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شوہر کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔
