سوات (بیورو رپورٹ) سوات میں منشیات اور خاص کر آئس نشے کے زیادہ استعمال کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تنظیم سمہ لار، قامی تڑون جرگہ کے زیر اہتمام جلسہ میں جرگہ اراکین، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ سٹی مئیر شاہد علی خان، ایم پی اے سلطان روم خان، سابق صوبائی وزرا واجد علی خان، قاری محمود، تحصیل چیئرمین سعید خان اور ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں سلطان علی خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ سوات میں منشیات اور خاص کر آئس کے استعمال میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ خاص کر نئی نسل اس نشے کے عادی بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرتے ہیں اور اگلے دن عدالتیں ان کو رہا کر دیتی ہیں۔ احتجاج کے بعد جوڈیشل کمپلکس تک احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا۔
