(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سرکاری سکولوں میں تعینات غیر حاضر اساتذہ کو فوری پر برخاست کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس سلسے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین کی زیر صدارت ڈویژن کے تمام اضلاع کے محکمہ تعلیم کے مردانہ اور زنانہ ای ڈی اوز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ای ڈی اوز کو ہدایت دی گئی کہ سرکاری سکولوں سے غیر حاضر تمام اساتذہ کو معطل نہیں بلکہ فوری برخاست کرکے ایک ہفتہ میں ان کو رپورٹ دی جائی۔
Swat
