Swat

گورنر راج کے ساتھ ہی احتساب کا عمل شروع کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنر راج کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے دس اضلاع میں احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران چند محکموں میں خرچ ہونے والے 16 ارب 28 کروڑ اور 90 لاکھ روپے کی رقم اور منصوبوں کے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں زراعت، آن فارم واٹر مینجمنٹ، سائل کنزرویشن اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے محکموں کی گذشتہ پانچ سالہ کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ کے استعمال اور مالی سال 2026-27 کے فنڈز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران چاروں محکموں کے مجموعی اخراجات تقریباً 6 ارب 96 کروڑ روپے رہے۔ مالی سال 2026-27 کے لیے مجموعی طور پر 16 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے پہلی سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اخراجات ہوچکے ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایت کی کہ سرکاری فنڈز شفافیت، مؤثر منصوبہ بندی اور مقررہ مقاصد کے مطابق خرچ کیے جائیں اور ہر منصوبے پر ہونے والے اخراجات کی تصدیق زمینی سطح پر اس کی عملی پیش رفت سے کی جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات، مختص بجٹ، فنڈز کے اجرا اور اخراجات کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور منصوبوں کی فزیکل ویریفکیشن یقینی بنائی جائے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔