چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

غیر قانونی اسٹینڈز برداشت نہیں کئے جائیں گے، تحصیل ناظم بابوزئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان کے دفتر میں ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عبدالرحیم نے ٹرانسپورٹروں کی تشویش سے تحصیل ناظم کو آگاہ کیا اور انہیں مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔ تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے اور ان کے تحفظات دور کرینگے لیکن غیر قانونی اسٹینڈز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹیکسی اسٹیڈز کے تمام لائسنس منسوخ کئے ہیں اورمحکمانہ طور پر ٹھیکے سے 9 کروڑ چار لاکھ روپے سرکاری خزانے کو آمدن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں نے ٹیکس کی شرح کے ساتھ ٹی ایم اے کے ساتھ باہمی رضا مندی ظاہر کی تھی جس کا تحریری معاہدہ موجود ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے عدالت میں کیس بھی دائرکیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔ صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ٹرانسپوروٹروں کے جائز مسائل باہمی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں

Related posts

وین حادثہ میں جاں بحق افراد سپرد خاک

Ba Khabar Swat

صحافی موسیٰ خان خیل کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Ba Khabar Swat

سوات کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا، شوکت علی یوسف زئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment