چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عائشہ سید مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شام کی سرحد پر پہنچ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات سے تعلق رکھنے والی جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید شامی مہاجرین سے اظہار یکجہتی کے لیے دیگر خواتین کے ساتھ ترکی اور شام کی سرحد پر پہنچ گئی۔ عائشہ سید نے مہاجرین کے ساتھ مل ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے مہاجرین کے لئے دستیاب وسائل کا دورہ بھی کیا جن میں ان کے رہائشی کیمپ، خوراک تیار ہونے والے مراکز اور دیگر کارروائیاں دیکھ لیں۔ عائشہ سید نے بعدمیں میڈیاکے نمائندوں کو بذریہ فون بتایاکہ انہوں نے ایک یتیم خانے دورہ بھی کیاجس میں نوے یتیم بچے تھے۔ اس طرح مہاجر کیمپ میں بہت زیادہ تعداد ہے۔ وہاں پر روٹی بنانے والے کارخانے کا بھی دورہ کیا، جہاں پرروزانہ ایک لاکھ نوے ہزار روٹیاں مہاجرین کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

Related posts

دفتری امور کی انجام دہی میں محنت کو اپنا شعار بنائیں، روح اللہ

Ba Khabar Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات،ایک نوجوان جاں بحق، چار زخمی

Ba Khabar Swat

مینگورہ پولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment