چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ملم جبہ میں قومی سائیکلنگ کامیلہ سج گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع وادی ملم جبہ میں قومی سائیکلنگ کامیلہ سجایا گیا۔ 6 کلومیٹر پر مشتمل کیچڑ والے ٹریک پر 59 سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔اس قومی مقابلے میں سوات کے 9، اسلام آبادکے 30، لاہورکے 19 اور کینیڈا کی ایک خاتون اتھیلیٹ نے حصہ لیا۔ ایتھلیٹس نے وادی کی مشکل ٹریک پر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جونیئرکیٹیگری میں ایم ذیشان نے پہلی، ابوذر نے دوسری اورذیشان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی کیٹیگری میں دانش نے پہلی، محمد عثمان نے دوسری اور حماد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں بسمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ روزی گیبریل (مشہور بلاگر اور کینیڈین بائیکر) نے بھی اس ریس میں حصہ لیا۔ اس نے خواتین زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر روایتی رقص، رسہ کشی سمیت دیگر تفریحی مقابلے بھی کئے گئے۔ مہمانِ خصوصی سیکرٹری محکمہئ جنگلات شاہد خان نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور انعامی رقم تقسیم کی۔

Related posts

شموزئی،گھریلو تنازعہ پر بیٹے کی فائرنگ،ماں اور جواں سال بہن قتل

Ba Khabar Swat

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا آج سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

سوات، آسمانی بجلی گرنے سے پاسپورٹ دفتر کا نظام درہم برہم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment