چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جماعتِ اسلامی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 22 نومبر 2022ء کو جماعتِ اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کے لئے بھر پور آواز اٹھانے کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر تڑون شادی ہال بٹ خیلہ میں ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈویژن بھر سے سیاسی پارٹیوں کے قائدین سماجی تنظیمیں، بار ایسوسی ایشن، ٹریڈ یونینز اور میڈیا تنظیموں سے وابستہ تنظیمیں شرکت کریں گی۔ جرگے کا بنیادی مقصد ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو درپیش مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہے. جرگہ میں ضلع سوات کی تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین، تمام سماجی تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز، بار ایسوسی ایشن کے صدور و سیکرٹریز، سوات ٹریڈرز فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، پاسون سوات اور میڈیا سے وابستہ تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے۔

Related posts

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا سے مزید 2مریض انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

مدین سیلاب،مزید دو لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

Ba Khabar Swat

مینگورہ، واسا نے ”چوہا مار آپریشن“ کا آغاز کردیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment