چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سجادخان کی زیرِ صدارت ضلع سوات میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈا پور، ایس پی ٹریفک وارڈن ارشد خان، ایس پی آپریشنز پیر زربادشاہ، ایس پی لوئر سوات، رحیم حسین سمیت، ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ و انتظامیہ کے افسران، تاجر، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں موجودہ ٹریفک مسائل کے پائیدار حل کیلئے مرتب کردہ ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بنیادی خاکے، خط و خال اور اہمیت کاجائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں شرکا نے اس کی افادیت کیلئے اپنی آرا پیش کیں۔ ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ پورے ضلع کو ٹریفک مینجمنٹ کے اعتبار سے سات سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں بریکوٹ، چار باغ، کبل، خوازہ خیلہ، مٹہ، مدین اور مین سٹی مینگورہ شامل ہیں اور وہاں پر پولیس کا عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا۔ موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کا کہنا تھا کہ بازاروں اور شہریوں میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو لا اینڈ آرڈر کو بحال رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے بعد پولیس کیلئے تیسرا بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی خاص توجہ دے رہے ہیں جبکہ آئی جی پولیس بھی ان مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سوات میں ٹریفک نظام کی بہتری ان کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ اسلئے اس کے لیے ایس پی رینک کے تجربہ کار آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

Related posts

سوات، کورونا میں تیزی، مزید37افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

Ba Khabar Swat

مینگورہ صوبے کا گندا ترین شہر بن گیا، سروے

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، کار لفٹروں کا بین الصوبائی گروہ گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment