چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کالام کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کا انکشاف

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی وادئی کالام کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹمبر مافیا کے 3 کارندے رنگ ہاتھوں دھرلئے گئے۔ سینکڑوں کی تعدادمیں سلیپر برآمدکرکے قبضے میں لے لئے گئے۔ فارسٹ اہلکاروں کی عدم موجودگی پر ڈی پی او سوات نے جنگلات پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے۔ ذرائع کے مطابق کالام کے بالائی علاقوں اتروڑ،مٹلتان،شاہی باغ اور ملحقہ علاقوں میں ٹمبر مافیا نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ان علاقوں میں سالوں پرانے درختوں کو بھی کاٹ کرذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جن کو خراش تراش کرکے سلیپربنا ئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیار کے قیمتی درختوں کی بھی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس پر محکمہ جنگلات نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ درختوں کی کٹائی سے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ناکام ہورہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات اشفاق انور نے علاقے میں اطلاع ملنے پر خود کارروائی کرتے ہوئے شاہی باغ کے جنگلات میں کٹائی میں مصروف ٹمبر مافیا کے تین کارندوں کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سلیپران اور کٹائی کے آلات چین سا اور کلہاڑی وغیرہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او سوات سیکرٹری جنگلات سمیت دیگر حکام کوخط بھی لکھ دیاہے جس میں انہوں نے بے دریغ کٹائی کی نشان دہی کی ہے اور تعینات اہلکاروں کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

Related posts

سوات، 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریض انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

سوات، قومی کانفرنس 15 جولائی کو فضاگٹ میں ہوگی

Ba Khabar Swat

بحرین، توروالی زبان کی چھے نئی کتابیں شائع ہوگئیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment