سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) اور عالمی بینک کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغازہو گیا ہے۔ اس ورکشاپ میں ملاکنڈ اور بونیر کے سرکاری افسران کے سرکاری محکموں بشمول ڈپٹی کمشنرز آفسز، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ فارسٹ، سپورٹس اور دیگر انتظامی اور اکاؤنٹس اہلکار شامل ہیں۔ اس ضمن میں چند مہینے قبل سوات اور شانگلہ کے افسران کے لیے بھی سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی تھی، جب کہ اگلے مرحلے میں دیر و چترال کے افسران کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا اہتمام کیپرا اور ورلڈ بینک کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ بدھ کو شروع ہونے والے سہ روزہ ورکشاپ میں اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات اور ٹھیکوں میں شفافیت اور قواعد وضوابط کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے۔ اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بدھ 18 ستمبر سے جمعہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔
previous post
