مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر بائی پاس پر مزدور کام کے دوران کنویں میں گرکر زخمی ہوگیا۔ باچا خان ولد کچکول سکنہ کبل ایک زیر تعمیر مکان کے کنویں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دو گھنٹے آپریشن کے بعد مزدور کو زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
