کبل باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علا قہ دیولئی میں تا جر برادری نے محکمہ خوراک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تحصیل کبل کے صدر پائی محمد، اختر علی، ظفر، شمشیر علی، حضرت حسین، عمر علی، رشید، رحمان علی اور فرمان علی نے مؤقف اختیار کیا کہ فوڈ اہلکار دیولئی با زار میں غریب سبزی فروش، کر یانہ سٹور اور مر غی فروشوں کو تنگ کر کے جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ہما را کاروبار بُری طرح تبا ہ ہو گیا ہے
Swat
