(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ کارکنان آنے والے الیکشن کے لئے ابھی سے تیاری شروع کریں۔ ضلع سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت سیدو شریف ہسپتال کی حالت زار کا نوٹس لے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ الخدمت اسلامیہ مینگورہ میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور شعبہ جات ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ ضلع سوات کے ہسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور اصلاح احوال کے لئے اقدامات کرے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کیلئے مختص اربوں روپے میں ضلع سوات کے ہسپتالوں کو یکسر نظرانداز کرنا سراسرزیادتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور متحدہ مجلس عمل کا ہے۔ کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کریں
Swat
