(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا نیا سہ روزہ سلسلہ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب بھی مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یکم مارچ سے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا جو ہفتہ تین مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے
