سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کی شام سے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بالائی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو بھی سوات میں بارش کا امکان ہے
