Swat

واسا سوات کا مینگورہ میں غیرقانونی پانی کنکشن کے خلاف آپریشن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   واسا سوات نے مینگورہ شہر میں غیر قانونی پانی کنکشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا۔ پہلے روز سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشنوں کو ختم کردیا۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے واسا سوات کے جی ایم میاں شاہد علی نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز لینے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ واساکی اولین ترجیح شہریوں کو پانی کی سپلائی ہے جس کے لیے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ شہریوں کو پانی کا مسئلہ ہے۔ اب غیر قانونی کنکشنوں کے خاتمے کے بعد پانی کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہو جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔