سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملک بھر میں اتوار کو شجرکاری مہم کے دوران جہاں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے گئے وہاں سوات میں محکمہ جنگلات نے شجرکاری والے روز سیدو شریف، مینگورہ روڈ پر قیمتی ہرے بھرے درخت کاٹ دیے۔ محکمہ جنگلات سوات نے اتوار کو چھٹی اور یومِ شجر کاری کے موقع پر سیدو شریف روڈ پر درجنوں کی تعداد میں قیمتی درخت کاٹ لیے۔ درختوں کی کٹائی کے موقع پر سول سو سائٹی نے احتجاج بھی کیا اور محکمہ جنگلات کے ٹھیکیداروں کے کارندوں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن سول سو سائٹی کے لوگ درختوں کو بچانے میں ناکام رہے۔
Swat
