Swat

مینگورہ، سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد، گوجر آباد اور اسلام آباد کے باسیوں نے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے رحیم آباد روڈ پر جمع ہوکر حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بیس سے بائیس گھنٹے تک ان کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس کی لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو پھر شدید احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں