سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ بار کونسل کی اپیل پر صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی وکلا نے مکمل ہڑتال کی۔ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی کوشش کرنے کے خلاف ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے۔ وکلا نے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
