سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ دارولئی میں 28 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر شوہر نے دریائے سوات میں پھینک کر قتل کردیا۔ چار بچوں کی ماں مسماۃ(ب س) زوجہ شاہ زمان کے بارے میں پہلے اطلاع تھی کہ اس نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے۔ شام کو اس کے بھائی نے پولیس میں رپورٹ درج کی کہ ان کی بہن کو شوہر شاہ زمان نے دریا میں پھینک کر قتل کیا ہے۔ کیونکہ ان کو اکثر اوقات شوہرمارتا تھا۔ بحرین پولیس نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
