سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید سات افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، جن افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ا ن افراد کا تعلق لنڈیکس مینگورہ، سیدو شریف، بنڑ، اوڈیگرام، کبل اور چارباغ سے ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ شریف آباد مینگورہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی 19روز تک سیدو تدریسی ہسپتال کے کرونا بلاک کے آئی سولیشن وارڈ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے، جن کو ہسپتال سے فارغ کرکے گھر بھیج دیا گیا۔ اس وقت سوات میں 157افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
