سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کپڑے،جوتوں اور حجام کی دکانیں کھولنے کے لئے طریقہ کار وضع کیاجائے۔ ماہ رمضان اور عیدالفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے چینہ مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں ان دکانداروں کے لئے بھی اوقات مقرر کئے جائیں۔ لاک ڈاؤن میں تاجروں نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاؤن کیا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تاجروں کو معاشی قتل سے بچائیں۔ ان ڈیلروں نے بڑی تعداد میں مال خرید رکھا ہے۔ ان دنوں یہ مال فروخت کرنا ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں تاجروں کی کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ لہٰذا حکومت ان کی قربانیوں اور اس کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کو معاشی قتل سے بچایاجائے اوران کو بھی کاروبار کی اجازت دے کرطریقہئ کار وضع کیاجائے۔
