سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان کا تعلق بلوگرام، چارباغ، کوٹہ اور ابوہا سے ہے۔ سوات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد177ہوگئی ہے۔ اب تک اس وائرس کے شکار 12افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
