سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ پشمال میں پانچ بچوں کی ماں نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ 32 سالہ مسماۃ (ر) جس کا شوہر سعودی عرب میں ہے، وہ میکے میں تھی۔ اس نے نامعلوم وجوہات پر دریا میں چھلانگ لگادی۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش دریا سے نکال دی۔ بحرین پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
