Swat

بریکوٹ بنجیر، داماد کی فائرنگ سے سسرقتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      تحصیل بریکوٹ میں تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع سوات اور بونیر کے سرحدی پہاڑی علاقہ بنجیر میں داماد نے فائرنگ کرکے75 سالہ سسرکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او غالیگے اختر ایوب کے مطابق چالیس سالہ محمد علی کی اہلیہ گھریلو ناچاقی کے باعث گھر سے نکل کر دارالامان منتقل ہوئی تھی۔ وہاں سے کسی نے ان کو ضمانت پر رہا کیا تھا اور بعد میں اس کو دیر میں قتل کیا گیا تھا، جس کی اغوا اور قتل کی دعویداری داماد اور سسر ایک دوسرے پر کر رہے تھے۔ پولیس نے سسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور داماد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں