Swat

کوزہ بانڈئی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، ایک جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،ایک شخص ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو ترجمان کے مطابق کوزہ بانڈئی میں شدید بارش کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آگئی،سیلابی ریلا سیگرام روڈ میں داخل ہونے پر ایک شخص چالیس سالہ رفیق پانی میں بہہ گیا جس کی لاش دمغار کے مقام پر برآمدکرلی گئی،سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ کر تباہ ہوگئیں،پانی دکانوں اورآبادی میں داخل ہونے سے بھی شدیدنقصان پہنچ گیا اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا،مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم اورپولیس کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں