Swat

سوات،دو الگ واقعات میں دوخواتین کی خود کشی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں دو الگ واقعات میں دوخواتین نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق تھانہ خوازہ خیلہ کی حدود میں واقع علاقہ فتح پورمیں سولہ سالہ لڑکی مسماۃ (ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ کبل کی حدود میں یونین کونسل قلاگے کے علاقہ غاخ بانڈہ میں 17 سالہ مسماۃ (ح) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا کھا ئی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے دونوں واقعات میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں