سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ جاں بحق دس افراد میں ایک ڈاکٹر اورتین خواتین بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق سر سینئی، ملوک آباد مینگورہ، کوزہ درشخیلہ، کانجو، اسبنڑ، برہ بانڈئی، کبل، بحرین اور کالام سے ہے۔ سوات میں مزید62 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد1767 ہوگئی۔ مزید 39 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد728ہوگئی۔ 852مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے سات جون سے کورونا سے جاں بحق افراد کے اعداد و شمار بتانا بند کردیا تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد انتظامیہ نے پیر کو کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد جاری کردی۔
