سوات (بی (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کی بے جاگرفتاری کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صحافیوں نے میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کردیا۔ صحافیوں نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے نیب کی جانب سے بے جا گرفتاری کے خلاف پلے کارڈز اٹھاکر شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پرسوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم،چیف آرگنائز رغلام فاروق نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا کے کارکنوں کا معاشی قتل شروع کیا ہے۔ ہزاروں ملازمین اور کارکنوں کو بے روزگار کرکے ان کا معاشی قتل کررہے ہیں، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور زیادہ آج میڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکومت اصلاحی تنقید بھی برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
Swat
