Swat

سوات سے تعلق رکھنے والا موٹروے پولیس افسر حادثہ میں جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  اسلام آباد موٹروے پر حادثے میں سوات سے تعلق رکھنے والے موٹروے پولیس کے دو افسروں سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جاں بحق موٹروے پولیس کے اہلکار اختر علی کو سوات کے علاقہ چارباغ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ گذشتہ روز برہان اور راولپنڈی کے درمیان موٹروے کے لوکیشن ”377“ کے قریب ایک گاڑی خراب ہوگئی تھی۔ اطلاع پر موٹروے پولیس گاڑی کو منتقل کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں سینئر پرٹوکول آفیسر امجد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے اورباقی زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر اخترعلی اور خراب گاڑی میں سوار بچہ ارسلان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ اے پی او اختر علی کی نمازِ جنازہ میں موٹروے پولیس کے افسروں نے شرکت کی۔ بعد میں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان چارباغ سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔