(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کا اساتذہ کو عزت و احترام دینے کے لئے احسن اقدام، پورے ملاکنڈ ڈویژن کے ڈی پی اُوز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ آر پی او ملاکنڈ سجاد خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام پولیس افسران تھانہ جات، چوکیات اور ناکہ بندیوں پر اساتذہ کو عزت دیں۔ ان سے احترام سے پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل اور قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی اور علم کے مشعل بردار ہیں۔ وہ مستقبل کی نسل کی پرورش اور حوصلہ افزائی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رے ہیں۔ اسلام بھی تدریس کے پیشے کو عظم اور مقدس سمجھتا ہے۔ ان کو عزت دینا معاشرے کے ہر مہذب شہری کا فرض ہے۔
