(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاورہائی کورٹ مینگورہ سنگل بنچ کے جج جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے تین ایم پی اُو کے تحت گرفتار سابق صوبائی وزیرڈاکٹر امجدعلی اورسٹی میئر شاہدعلی کی ضمانت منظور کرلی اور سابق ایم پی اے فضل حکیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئے۔تاہم عدالتی وقت گزرنے پر دونوں رہنماؤں کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ سوات میں عید سے ایک رات قبل شموزئی پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدراورسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی اورشاہدرہ میں مینگورہ پولیس نے سٹی میئر شاہدعلی کو تین ایم پی او کے تحت گھر سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔
Swat
