(باخبر سوات ڈاٹ کام)یو این اُو پی ایس کے نمائندے ٹریور سوے نے جمعہ کے روز قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر یو این او پی ایس کے نمائندے ٹریور سوے نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالام میں ضلعی انتظامیہ سوات کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ پلوں کی دوبارہ بحالی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ غیرمعمولی سیلاب کے بعد یو این او پی ایس کی ٹیم نے متا ثر ہونے والے آٹھ پلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا ہے جس کی دوبارہ بحالی کیلئے منصو بہ بندی کی گئی ہے۔
Swat
